زکوٰۃ کا حساب سونے چاندی کی بیچنے والی قیمت (Resale Value) پر لگایا جاتا ہے۔
سونے اور چاندی کی فروخت (Resale Value)کی قیمتوں کی تفصیل مارکیٹ ریٹ کے مطابق:
ہال مارک (HallMark/BIS) والے یا بنا ہال مارک سونے کے زیورات کی قیمت سونے کی خالصیت (Purity) کے حساب سے لگائی جاتی ہے۔جب آپ اسے بیچتے ہیں، تو آپ کو سونے کی قیمت کم ملتی ہے۔
سونے چاندی کی خالصیت XRFمشین سے ٹیسٹ کی جاتی ہے۔
ہندوستان میں سونےچاندی کی بکوالی قیمت Resale Value اسکی خالصیت اورپگھلانے کی لاگت(Purity & Melting charges)کی بنیاد پر اس طرح لگائی جاتی ہے:
24 کیرٹ % 99.9خالص، مارکیٹ ریٹ سے تقریباً %100قیمت یا %1کم
22 کیرٹ% 91.6 خالص، مارکیٹ ریٹ سے %2 سے %3کم
18 کیرٹ % 75.0 خالص، مارکیٹ ریٹ سے% 5 سے %7کم
22 کیرٹ بنا ہال مارک والا(Unmarked)، مارکیٹ ریٹ سے تقریباً %15 کم
چاندی میں سونے کے مقابلے میں زیادہ نقصان ہوتا ہے۔ہال مارک چاندی (925 Sterling):میں چاندی کی مارکیٹ قیمت سےتقریباً % 10 کٹوتی ہوسکتی ہے۔
عام یا پرانی چاندی (تقریباً %50-%70 خالصیت): پرانے پازیب یا برتنوں میں ملاوٹ زیادہ ہوتی ہے۔ ایسی چاندی بیچنے پر مارکیٹ ریٹ سے %40 سے %50 تک کٹوتی ہو سکتی ہے۔
Gold & Silver Resale Value Calculation:
These figures represent the money you would likely receive after the standard melting/refining deduction applied by most reputable jewellers
Purity – Resale value
24K Hallmark almost 100% resale value or 1% deduction
22K Hallmark 2%-3% deduction
18K Hallmark 5% to 7% deduction
22K (Unmarked Country Gold) up to 15% deduction
Silver Sterling 925 (Hallmark)10% deduction
Unmarked Silver 40%-50% deduction