الحمدللہ رب العالمین والصلوٰۃ والسلام علیٰ سید الانبیاء والمرسلین، اما بعد،
انسان ہر آن وزمان اپنے خالق ومالک کا محتاج ہے وہ اپنے تمام دینی و دنیاوی ہر قسم کے مسائل کو اپنے رب کریم سے ہی حل کرسکتا ہے پریشان کن اور پیچیدہ مسائل میں جہاں عموماً انسانی کوششیں جواب دے دیتی ہیں اور سارے اسباب و ذرائع منقطع ہو جاتے ہیں وہاں صرف دعاؤں کا ہی آخری سہارا بے بس انسان کیلئے رہ جاتا ہے۔ امراض ومصائب اور پریشان کن امور کو دعاؤں کے ذریعے ہی ٹالا جاسکتا ہے۔نبی صلی االلہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے"دعا مومن کا ہتھیار ہے"(رواہ الحاکم)۔ 
پیش نظرمسنون دعاؤں کا یہ ایک گلدستہ ہے جو محترم عالی جناب محمد اسلم صاحب نے بڑی جانفشانی سے جمع فرمایا ہے۔
یہ مجموعہ بالخصوص ان حضرات کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے جو مصروفیت یا کسی اور وجہ سے براہ راست کتابوں سے استفادہ نہیں کرسکتے،وہ اب بآسانی روز مرہ کی دعائیں موبائل میں پڑھ سکتے ہیں۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس محنت کوقبول فرمائے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس سے مستفید فرمائے ۔آمین۔
(مفتی)وسیم اخترقاسمی، امام وخطیب،مسجد گولروالی شاہجہاں پور(یوپی) ۔انڈیا۔

تصحیح و تعاون: 
(مفتی)وسیم اخترقاسمی، امام وخطیب،مسجد گولروالی شاہجہاں پور(یوپی)تصحیح و تعاون: (مفتی) سراج احمد صاحب قاسمی، امام و خطیب مسجد نور گلستان، میراروڈ، ضلع تھانے، مہاراشٹرا، انڈیا۔مولانا سیف الدین پالن پوری، امام عبداللہ مسجد، میرا روڈ، ضلع تھانے، مہاراشٹرا، انڈیا۔

Praise be to Allah, the Lord of the Worlds, and peace and blessings be upon Prophet Mohammed, the Leader of all Prophets and Messengers.
Man is in need of his Creator and Master at all time. He can get all his religious and worldly problems solved by his Lord only. Therefore, only prayers are the last resort for a helpless person. Diseases, sufferings and disturbing issues can be avoided or solved through prayers. The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said, "Prayer is the weapon of the believer" (Rawahul Hakim).
This is a bouquet of authentic and heartfelt prayers which have been collected by Mr. Muhammad Aslam Sahib (Shahjahanpuri) after years of research and validation.
This collection has been prepared especially for those who cannot directly use Dua books due to lack of time or other reasons. They can now easily read, supplicate the authentic prayers on mobile.
I pray that Allah accept this hard work and make more people benefit from it. Ameen.

(Mufti) Waseem Akhtar Qasmi, Imam and Khatib, Golarwaali Masjid, Shahjahanpur (UP), India.

Editing and support:
(Mufti) Waseem Akhtar Qasmi, Imam and Khatib, Masjid Golarwali Shahjahanpur (UP), India. (Mufti) Siraj Ahmed Sahib Qasmi, Imam and Khatib Masjid Noor Gulistan, Mira Road, District Thane, Maharashtra, India. Maulana Saifuddin Palanpuri, Imam Abdullah Masjid, Mira Road, Thane, Maharashtra, India.

Home صفہ اول